نئی دہلی16 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اربوں ڈالر روپے کے رافیل لڑاکا طیارے سودے کو لے کر مچے سیاسی ہنگامے کے درمیان وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا کہ جب تمام حقائق کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کئے جاچکے ہیں تو اس مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کرنا بیکار ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن ملک کو گمراہ کر رہا ہے اور بھارت کی دفاعی تیاریوں سے متعلق حساس معاملے پر بے بنیاد الزام لگا رہا ہے۔ وزارت دفاع نے آج کہا کہ سیتا رمن نے یہ نہیں کہا تھا کہ اپوزیشن کو اس مسئلے میں شامل کیا جانے کا حق نہیں ہے ۔
سیتا رمن نے کہا کہ پاکستان اور چین اسٹے لیتھ لڑاکا طیارے شامل کر اپنی فضائی توانائی بڑھائے جانے کے پیش نظر حکومت نے ہنگامی اقدامات کے تحت رافیل لڑاکا طیاروں کی صرف دو سکواڈرن خریدنے کا فیصلہ کیا ۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کیا ان کو بلانے اور صفائی دینے کا کوئی مطلب ہے؟ وہ ملک کو ایسی چیز پر گمراہ کر رہے ہیں جو یو پی اے حکومت کے دوران ہوئی ہی نہیں تھی ۔
وزیر دفاع کے ترجمان نے ہفتہ کو واضح کیا کہ وزیر نے ان الفاظ کا استعمال نہیں کیا کہ اپوزیشن کچھ بتائے جانے کا استحقاف نہیں ہے اور دلیل یہ تھی کہ حقائق پارلیمنٹ کے سامنے رکھے جا چکے ہیں۔ انٹرویو میں وزیر دفاع نے یہ بھی کہا تھا کہ رافیل سودے کے مقابلے بوفورس معاملے سے بالکل نہیں کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ا اپوزیشن کوشش کر رہا ہے، کیونکہ انہوں نے وزارت دفاع کودلالوں سے مکمل طور پر آزادکر دیا ہے۔